Sunday, 27 October 2013

صرف الله کو دیکھنے کی شرط کیوں ؟

جو اس بنا پر الله کا انکار کرتے ہیں کہ ہم نے نہیں دیکھا آپ ان سے دنیا کے ممالک کے بارے میں پوچھیں کہ یہ ممالک کا نام بھی لے دیں گے.جو انہوں نے نہیں دیکھے ہوئے . آپ ان سے پوچھو گے یہ ممالک تم نے دیکھے ہیں؟ کہے گا لوگوں نےبتایا ہے . تعجب ہے جس کی گواہی چند بندوں نے دی اس کو بنا دیکھے مان رہے ہو. اور جس کی گواہی ساری کائنات دے رہی ہے. آدمی کا وجدان دے رہا ہے اس کا انکار کر رہے ہو.


ہوا ہے ، نظر نہیں آتی......... پھر بھی مانتے ہیں .

غم ہے نظر نہیں آتا............ پھر بھی مانتے ہیں .

درد ہے نظر نہیں آتا........... پھر بھی مانتے ہیں .

روح ہے نظر نہیں آتی........ پھر بھی مانتے ہیں .


یہ تمام نظر نہیں آتے، تم مانتے ہو.


صرف الله کو دیکھنے کی شرط کیوں ؟


محمد مختار شاہ کی کتاب " آہ " سے اقتباس

Saturday, 26 October 2013

رب اور بندے کا رشتہ

رب اور بندے کا رشتہ حب کا ہے ۔

صبر

کوئی ظلم کرے تو صبر کرو پھر اللہ کی رحمت جوش میں آئے گی ۔

عبادت

عبادت سے معبود کا رنگ نہ چڑھے تو وہ عبادت نہیں ۔

میں کی آگ

سب۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔ میں ۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کی آگ ہے ۔

عاجز ی

عاجز ی میں مٹی ہو جاؤ تب بارش پڑے گی ۔

سمیٹنا

اپنی ذندگی کو پھیلاؤ نہیں سمیٹتے جاؤ ۔
سمیٹنا بڑا بلیغ لفظ ہے ۔