قرآن اور سائنس سورج ایک روز بجھ جائے گا
سورج کی روشنی ایک کیمیائی عمل کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہےجو اس کی سطح پر
جاری ہےاور گزشتہ 5 بلین سالوں سے جاری ہے۔مستقبل میں یہ کسی وقت کسی نقطے
پہ پہنچ کے ختم ہوجائے گا۔ایسا اس وقت ہوگا جب سورج پوری طرح بجھ جائے
گا۔اس کے بجھنے سے روئے زمین پر تمام جاندار ختم ہوجائیں گے۔ان کے چراغ
حیات بجھ جائیں گے۔سورج کے وجود کی بے ثباتی کے بارے میں قرآن کہتا ہے: "اور سورج کے لیے جو مقررہ راہ ہےوہ اسی پر چلتا رہتا ہے۔ یہ ہے مقرر کردہ غالب ، باعلم اللہ تعالیٰ کا"...