الیکشن کے انعقادکے بعد جہاں جیتنے والی پارٹیاں اپنی جیت کا جشن منانے میں مصروف ہیں وہاں ہارنے والے اپنی ہار کا ماتم منا رہے ہیں ۔ لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا ایکشن ہوا لیکن اس سارے عمل میں کون تھا جو ہر کام میں پیش پیش تھا ؟؟؟ جی ہاں میں بات ہو رہی ہے ان اساتذہ کی جن سے پوچھے بغیر ان کی ڈیوٹیاں لگا دیں گئیں تھیں۔پولنگ کے عملے نے جس ثابت قدمی سے سخت ترین حالات کا سامنا کیا ان کی تعریف نہ کرنا ذیادتی ہو گی۔ ویسے تو ہم اساتذہ کو قوم کے معمار اور نجانے کیا کیا کہتے ہیں لیکن ان کی عزت کا کوئی خیال نہیں...