Sunday, 27 October 2013

اللہ پاک کی عطا

اگر سوچیں یہ ہماری محنت کی کمائی ہے تو حرام ہو جاتی ہے اگر سوچیں اللہ پاک کی عطا ہے تو حلال ہوتی ہے ۔ ...

محبت

محبت میں دینا ہی دینا ہوتا ہے لینا کچھ نہیں ہوتا ۔ ...

ایمان

جب تک ایمان نہ ہو عمل کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔ ...

رسائی

حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ک قدموں تک اگر رسائی نہ ہو ۔حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چاہنے والوں تک ہی رسائی کر لو ۔ ...

عجز

صحیح عجز اس وقت تک پیدا نہیں ہوتا جب تک دل نہ ٹوٹے ۔ ۔ ۔ ۔ چاہے کیسے بھی ٹوٹے ۔ ...

قیامت

جب کوئی آدمی مر جاتا ہے تو اس کے لئے اس کی قیامت قائم ہو جاتی ہے جب مرے نہ تو قیامت کہاں قائم ہوتی ہے ۔ ...

ذکر دو دھاری تلوار

ذکر سے کشادگی پیدا ہوتی ہے ۔ ذکر دو دھاری تلوار ہے ۔ ...

وہابیت

ہسٹری کو دیکھا جائے 1855 اور 1885 کے درمیان بہت سی ایسی کتابیں چھپیں جن کا بیک گراؤنڈ آئیڈیا یہ تھا کہ مسلمانوں میں 1۔نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت ختم کی جائے ۔ 2۔مسلمانوں کی اجتماعیت کو ختم کیا جائے ۔ یہ سب کچھ یہودیت کا کام تھا انہوں نے اسلام کا bed جو کہ وجود ہے اس کو ختم کر دیا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے تعلق ختم کرنے کی کوشش کی ۔نتیجتا مسلمان نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو ایک historical genius ایک prophet سمجھتے ہیں ۔ ...

آگ

کم کھانے کم بولنے کم سونے سے آگ تیز ہو جاتی ہے ۔ ...

شرک

شرک صرف ایک ہے اور وہ ،میں ، کا شرک ہے اس ، میں ، کو ہٹا دو تو توحید ہی توحید ہے ۔ ...

۔ نعلینِ پاک سے حصولِ برکت

۔ نعلینِ پاک سے حصولِ برکت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نعلین پاک استعمال فرمائے وہ بھی بڑے بابرکت ہو گئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے ان نعلین پاک کو تبرکاً محفوظ رکھا اور ان کے فیوض و برکات سے مستفیض ہوتے رہے۔ ان بابرکت نعلین پاک کے حوالے سے چند احادیث مبارکہ درج ذیل ہیں : 1۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک اور ایک پیالہ بھی محفوظ تھا جس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی نوش فرماتے تھے۔ نعلین پاک کے حوالے سے حضرت...

مس شدہ کپڑے سے حصولِ برکت

مس شدہ کپڑے سے حصولِ برکت 1۔ مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اﷲ عنہا کا وصال ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی تجہیز و تکفین کے لئے خصوصی اہتمام فرمایا، غسل کے بعد جب انہیں قمیص پہنانے کا موقعہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا کرتہ مبارک عورتوں کو عطا فرمایا اور حکم دیا کہ یہ کرتہ انہیں پہنا کر اوپر کفن لپیٹ دیں۔ طبرانی، المعجم الکبير، 24 : 351، رقم : 871 طبرانی، المعجم الاوسط، 1 : 67، رقم : 189 ابن عبدالبر، الاستيعاب،...

لعابِ دہن سے حصولِ برکت

لعابِ دہن سے حصولِ برکت مستند احادیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیماروں کو دم فرماتے اور اپنا مبارک لعابِ دہن اپنی انگشتِ شہادت سے زمین پر ملتے اور اسے منجمد کر کے بیمار شخص کی تکلیف کی جگہ پر ملتے اور اﷲ تعالیٰ سے اس کی شفایابی کی دعا فرماتے۔ 1۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنھا بیان کرتی ہیں کہ جب کسی انسان کو تکلیف ہوتی یا کوئی زخم ہوتا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا لعاب دہن مٹی کے ساتھ ملا کر لگاتے اور اس کی شفایابی کے لئے یہ مبارک الفاظ دہراتے...

ناخن مبارک سے حصولِ برکت

ناخن مبارک سے حصولِ برکت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ منیٰ میں حصرت عبداﷲ بن زید کو اپنے موئے مبارک اور ناخن کٹوا کر عطا فرمائے جن کو انہوں نے بطور تبرک سنبھال کر رکھا۔ ان کے صاحبزادے حضرت محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں : فحلق رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم رأسه في ثوبه فأعطاه فقسم منه علي رجال و قلم أظفاره فأعطاه صاحبه. احمد بن حنبل، المسند، 4 : 42 ابن خزيمه، الصحيح، 4 : 300، رقم : 2931 حاکم، المستدرک، 1 : 648، رقم : 1744 بيهقي، السنن الکبری، 1 : 25، رقم...

قدمین شریفین کی برکات

قدمین شریفین کی برکات جس پتھر پر سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنا قدمِ مبارک رکھ کر تعمیر کعبہ کرتے رہے وہ آج بھی صحنِ کعبہ میں مقامِ ابراہیم کے اندر محفوظ ہے۔ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے لگنے سے وہ پتھر گداز ہوا اور اُن قدموں کے نقوش اُس پر ثبت ہو گئے۔ اللہ ربُ العزت نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک قدموں کو بھی یہ معجزہ عطا فرمایا کہ اُن کی وجہ سے پتھر نرم ہو جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدومِ مبارک کے نشان بعض پتھروں پر آج تک محفوظ ہیں۔ 1۔ حضرت ابوہریرہ...

دستِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکتیں

  دستِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکتیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ہاتھ ہزاروں باطنی اور روحانی فیوض و برکات کے حامل تھے۔ جس کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھ سے مَس کیا اُس کی حالت ہی بدل گئی۔ وہ ہاتھ کسی بیمار کو لگا تو نہ صرف یہ کہ وہ تندرست و شفایاب ہوگیا بلکہ اس خیر وبرکت کی تاثیر تادمِ آخر وہ اپنے قلب و روح میں محسوس کرتا رہا۔ کسی کے سینے کو یہ ہاتھ لگا تو اُسے علم و حکمت کے خزانوں سے مالا مال کر دیا۔ بکری کے خشک تھنوں میں اُس دستِ اقدس...