Saturday 12 October 2013

مرنے کی بعد " سوئم " چالیسواں " برسی " کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟

مرنے کی بعد " سوئم  " چالیسواں " برسی " کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟
دوستوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی کا کوی حصہ بھی مخفی نہیں ہے ہر چیز کتب میں موجود ہے۔
صحابہ کرام کی عملی زندگی میں موجود ہے۔جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سُنّت پر عمل
کرنے کا حکم دیا ہےکہ' عَلَیکُم بِسُنَّتِی ' میری سنتوں کو لازم پکڑلو' اب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
13 سالہ مکّی اور 10 سالہ مدنی' ٹوٹل 23 سالہ نبوت کی زندگی میں ہمارے عمل کو تلاش کیجئے۔ اگر اس میں نہ ملے تو خلفا ئے راشدین میں تلاش کیجئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
علیکم بسنتی وسنۃ خلفاء الراشدین" حضرت ابوبکر صدیق کے 2 سال 3ماہ 10 دن میں تلاش کیجئے ۔
وہاں نہ ملے تو حضرت عمر کے 10 سال 5 ماہ 4 دن اور حضرت عثمان کے 12سال 11 دن اور
حضرت علی کے 4سال 9 ماہ 10 دن میں تلاش کیجئے۔ اگر وہاں بھی نہ ملے تو ایک لاکھ سے زائد
صحا بہِ کرام کی زندگی میں تلاش کیجئے کیونکہ آپ صلی اللہ علہ وسلم نے فرمایا' اصحابی کالنجوم بایہم
اقتدیتم اھتدیتم" مشکوۃ شریف ج 2 ص554" کہیں بھی اپکو ان بدعت کا عمل یا ذکر نہیں ملے گا۔
اب یہ سوچنا ہوگا کہ کون سچّا مسلمان ہے ۔صحابہ کرام ' یاموجودہ دور کے عشقِ رسول کے دعویدار ؟