Saturday, 30 June 2012

موسیقی کے اثرات

جنات اور شیاطین میں نیک بھی ہیں بد بھی ان میں سے بد صرف وہاں جاتے ہیں جہاں صرف اور صرف ،موسیقی ہوتی ہے ایک سائینی ریسرچ کے مطابق ایک جھیل کے کنارےمچھیرے شکار کھیلتے تھے اور مچھلی کی ایک ڈش بنتی تھی مگر کچھ عرصے بعد ان کی مچھلی میں لذت نہ رہی اور گاہکوں کی امد کم ہو گئی تو انہوں نے محسوس کیا کہ ایسا کیوں ہے؟انہوں نے ریسرچ کی تو اس نتیجے پر پہنچے کہ اس جھیل کے کنارے موسیقی کا بہت بڑا نظام بنایا گیا تھا اس موسیقی کی آواز کے مچھلیوں پر یہ اثرات ہوئے کہ ان میں سے لذت ختم ہو گئی انہوں نے جب پریکٹیکل...

موسیقی شیطانی رقص

آدم ع کو اللہ نے زمین پر بھیجا مگر حضرت آدم ع نے جنت کی ساری نعمتیں دیکھ لیں وہاں کی راحتیں دیکھ لیں پھر جب آدم ع اس دنیا میں تشریف لائے تو ان کی طبیعت میں ان  نعمتوں کی طرف رغبت ائی ان میں سے ایک نعمت موسیقی ہے،جنت میں درختوں کے پتے بجیں گے اور ان سے خوبصورت ساز نکلیں گے وہاں پاکیزہ ساز ہوں گے اس نعمت کو اللہ بے جنت کے لئے پیدا کیا ہم نے ان کو دنیا کے لئے سمجھ لیا موسیقی روح کی غذا ہے مگر جنتیوں کے لئے،موسیقی کیاہے؟َ آواز ہی تو ہے ،شیر کی چنگاڑ آواز ہی تو ہے دہشت پھی؛ا دیتی ہے بچے کے رونے...

Thursday, 28 June 2012

فتنۂ دجال

جمعتہ المبارک کو سورہ کہف کی تلاوت کرنے والے انسان(مسلمان) سب سے بڑے فتنہ یعنی فتنۂ دجال سے بچ جائے گا. اس بات پر علماء کا اتفاق ھے کہ فتنۂ دجال ابتدائے انسانیت سے قیامت تک کا سب سے بڑا فتنہ ھے. کانا دجال خدائی کا دعوی کرے گا، وہ جہاں پاؤں مارے وھاں سے سونا نکلے گا، مردوں کو زندہ کر سکے گا، انسانوں کو بھوکوں مار کے اپنے آگے سجدہ کرنے پے مجبور کرے گا. تو آئیں سورہ کہف کی تلاوت کو ھر جمعہ میں معمول بنائیں. اگر پوری سورہ تلاوت کرنا مشکل ھو تو اس سورہ مبارکہ کا پہلا اور آخری رکوع تلاوت کرنے...

دعائیں اور بدعائیں

ایک بات ہمیشہ یاد رکیں بدعائیں بھی تعاقب کرتی ہیں اور دعائیں بھی تعاقب کرتی ہیں حضرت عمر رض اسلام کے سلسلے کو ختم کرنے چلے تھے مگر نبیﷺ کی دعا ان کے تعاقب میں تھی کہ حضورﷺ نے دعا کی تھی کہ وہ ایمان لے آئیں دعائیں کام کر رہی تھیں اور وہ ایمان لے آئے۔ دعاؤں نے حضرت عمررض جیسے جلالی کے دل کی دنیا بدل دی...

شیطان نے قے کر دی

شیطان نے قے کر دی حضرت امیہ بن محنشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک صحابی کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے بسم اللّٰہ پڑھے بغیر کھانا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ سارا کھانا کھا لیا۔ صرف ایک لقمہ باقی رہ گیا۔ جب وہصحابی اس آخری لقمے کو منہ کی طرف لے جانے لگے تو اس وقت انہیں یاد آیا کہ میں نے کھانا شروع کرنے سے پہلے بے دھیانی کی وجہ سے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ جب آدمی...

قلم کا حق

ایک ’’جدید مدبر‘‘ نے کہا: اگر قلم کا حق ادا کرو گے تو ’’سرقلم‘‘ کر دیا جائے گا۔ ...

تیری عظمتوں سے ہوں بے خبر

تیری عظمتوں سے ہوں بے خبر تیری عظمتوں سے ہوں بے خبر یہ میری نظر کا قصور ہے ! تیری راہ گزر میں قدم قدم کہیں عرش ہے کہیں طور ہے ! یہ بجا ہے مالک دو جہاں میری بندگی میں قصور ہے ! یہ خطہ ہے میری خطہ مگر تیرا نام بھی تو غفور ہے یہ بتا تجھ سے ملوں کہاں مجھے تجھ سے ملنا ضرور ہے ! کہیں دل کی شرط نا ڈالنا ! ابھی دل گناہوں سے چور ہے ! تو بخش دے میرے سب گناہ ! تیری ذات رحیم و غفور ہے ! آمین...

جنہیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

جنہیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں وہ نکلے میرے ظلمت خانئہ دل کے مکینوں میں کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہے تو نے اے مجنوں کہ لیلیٰ کیطرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سے کہ جن کو ڈوبنا ہو ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں جلا سکتی ہے شمعِ کشتہ کو موجِ نفس ان کی الہٰی کیا چھپا ہوتا ہے اہلِ دل کے سینوں میں تمنا دردِ دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں...

حضرت علی علیہ السلام کاعہد حکومت

حضرت علی علیہ السلام کاعہد حکومت Hazrat Ali حضرت علی علیہ السلام کی ولادت 13رجب 30عام الفیل مطابق 600عیسوی بروز جمعہ بمقام اندرون خانہ کعبہ ہوئی۔ آپ کے دادا عبدالملطب اور والدہ ماجدہ فاطمہ بنت اسد تھیں۔ آپ دونوں طرف سے ہاشمی ہیں۔ مورخین عالم نے آپ کے خانہ کعبہ میں پیدا ہونے کے بارے میں کبھی کسی طرح کا اختلاف نہیں کیا بلکہ بالاتفاق کہتے ہیں کہ لم یولد قبلہ ولد مولود فی بیت الحرام ۔ (مستدرک حاکم جلد سوم صفحہ 483) آپ کی کنیت والقاب بے شمار ہیں۔ کنیت ابوالحسن، ابوتر...

Tuesday, 26 June 2012

گناہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

گناہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ایک آدمی ابراہیم بن ادہم رحمه الله کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا ابواسحاق! میں اپنے نفس پر بے حد زیادتی کرتاہوں،مجھے کچھ نصیحت کیجئے جو میرے لیے تازیانہء اصلاح ہو ۔ ابراہیم بن ادہم رحمه الله نے فرمایا: اگر تم پانچ خصلتوں کو قبول کرلو اور اس پرقادر ہوجاؤ تو گناہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ آدمی نے کہا: بتائیے وہ پانچ خصلتیں کیا ہیں ؟ ابراہیم بن ادہم رحمه الله نے فرمایا: جب تم اللہ کی نافرمانی کرنا چاہو تو اس کے رزق میں سے مت کھاؤ۔ آدمی...

Sunday, 24 June 2012

نماز تہجد کا فائدہ

نماز تہجد کا فائدہ مایوسی یعنی ڈیپریشن(Depression)کے امراض کا علاج مغربی ڈاکٹروں نے ایک اور دریافت کیا ہے۔ یہ بات مجھے خیبر میڈیکل کالج کے ماہر نفسیات نے بتائی۔ مغربی ممالک کے ڈاکٹروں نے دیکھا کہ جو مسلمان تہجد کے وقت جاگتے ہیںانہیں مایوسی کا مرض نہیں ہوتا۔ چنانچہ انہوں نے سوچا کہ تہجد کے وقت جاگنا، مایوسی کے مرض کا علاج ہے۔ علم نفسیات (Psychology)کے ماہرین نے مایوسی کے مریضوں پر یہ تجربہ کیا۔ انہوں نے مایوسی کے مریضوں کو تہجد کے وقت جگانا شروع کیا۔ یہ مریض جاگ کر کچھ پڑھ لیتے تھے اور پھر...

عبرت والوں کے لیے تین نصیحتیں

سلف صالحین کی اپنے دوستوں کو تین نصیحتیں 1- جو آدمی آخرت کے کامو ں میں لگ جا تا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دنیا کے کاموں کی ذمہ داری لے لیتے ہیں ۔ 2- جو شخص اپنے باطن کو صحیح کر لے اللہ اس کے ظاہر کو صحیح فرما دیتے ہیں۔ 3- جو اللہ تعالیٰ سے اپنا معاملہ صحیح کر لیتا ہے۔اللہ اس کے اور مخلو ق کے درمیا ن کے معاملات کو صحیح کر دیتے ہیں، دنیا ذلیل ہو کر اس کے قدمو ں میں گرتی ہے۔(معارف القرآن جلد 4 صفحہ 679) 1- مَن عَمِلَ لِاٰخِرَ تَہ کَفَاہُ اللّٰہُ اَمرَ دُنیاہ‘ 2- وَ مَن اَصلَحَ سَرِیرَ تَہ اَصلَحَ...

کچھ لوگ

کچھ لوگوں کو دوسروں کے معاملات میں اتنی دلچسپی کیوں ہوتی ہے خود یہ لوگ اپنے گھر میں جو بھی کریں مگر دوسروں پر اپنی عقابی نظریں ضرور رکھتے ہیں حالانکہ ان کے انداذے بھی اکثر  و بیشتر غلط ہی ہوتے ہیں...

Friday, 22 June 2012

اقبال ؒ! ترے دیس کا کیا حال سناﺅں

اقبال ؒ! ترے دیس کا کیا حال سناﺅں اقبال ؒ! ترے دیس کا کیا حال سناﺅں دہقان تو مر کھپ گیا اب کس کو جگاﺅں ملتا ہے کہاں خوشہءگندم کہ جلاﺅں شاہین کا ہے گنبدِ شاہی پہ بسیرا کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاﺅں اقبالؒ! تیرے دیس کا کیا حال سناﺅں ہر داڑھی میں تنکا ہے، ہر اک آنکھ میں شہتیر مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر توحید کی تلوار سے خالی ہیں نیامیں اب ذوقِ یقیں سے کٹتی نہیں کوئی زنجیر اقبالؒ! تیرے دیس کا کیا حال سناﺅں شاہیں کا جہاں آج کرگس کا جہاں ہے ملتی ہوئی...

کہا اُس نے محبت میں یہ غم کیوں ساتھ ملتے ہیں

کہا اُس نے محبت میں یہ غم کیوں ساتھ ملتے ہیں کہا میں نے یہ کانٹے پھول بھی تو ساتھ پلتے ہیں کہا اس نے کہ لمحے پیارکے کیوں کم سے ہوتے ہیں کہا میں نے کہ کب خوشبو ہمیشہ ساتھ دیتی ہے کہا اس نے غموں سے اس قدر کیوں پیار کرتے ہو کہا میں نے یہی تو ہیں جو اپنا ساتھ دیتے ہیں کہا اس نے بچھڑ جائیں اگر ہم تم تو اچھا ہے کہا میں نے تم اپنی بھیگتی پلکیں ذرا دیکھو کہا اس نے کہ کتنا چاہتے ہو تم مجھے ارشد کہا میں نے سمندر کی کبھی گہرائی دیکھی ...

اس نے کہا ، کیا چپ چپ رہنا اچھا لگتا ہے؟ : فاخرہ بتول

اس نے کہا ، کیا چپ چپ رہنا اچھا لگتا ہے؟ : فاخرہ بتول اس نے کہا ، کیا چپ چپ رہنا اچھا لگتا ہے؟ میں نے کہا، ہاں کچھ ناں کہنا اچھا لگتا ہے اس نے کہا، ہنستی آنکھوں میں جگنو ہوتے ہیں میں نے کہا، اشکوں کا بہنا اچھا لگتا ہے اس نے کہا، کیا ہجر کے تم مفہوم سے واقف ہو؟ میں نے کہا، یہ درد ہے ، سہنا اچھا لگتا ہے اس نے کہا، کیوں تم چندا کو غور سے تکتے ہو؟ میں نے کہا، یہ غم کا ہے گہنا ، اچھا لگتا...

محبت مت سمجھ لینا : فاخرہ بتول

محبت مت سمجھ لینا : فاخرہ بتول کسی کے ساتھ چلنے اور دُکھ سُکھ کی شرکت کو محبت مت سمجھ لینا محبت کا لبادہ پانیوں کے رنگ جیسا ہے محبت ساتھ پردوں میں نہاں ہو کر عیاں ہے، یہ حقیقت ہے اور اس کی خوشبوؤں کو ہم دھنک میں ڈھونڈ سکتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کو جس نے پایا ہے وہ اپنا آپ کھو بیٹھا یہ مل کر بھی نہیں ملتی کسی کے ساتھ چلنے اور دُکھ سُکھ کی شرکت کو محبت مت سمجھ لینا کہ کس کو چھُو لیا جائے خُدا وہ ہو نہیں سکتا محبت ایسا منتر ہے فنا جو ہو نہیں س...

سمجھ رہے ہیں اور بولنے کا یارا نہیں : افتخار عارف

سمجھ رہے ہیں اور بولنے کا یارا نہیں : افتخار عارف سمجھ رہے ہیں اور بولنے کا یارا نہیں جو ہم سے مل کے بچھڑ جائے وہ ہمارا نہیں ابھی سے برف اُلجھنے لگی ہے بالوں سے ابھی تو قرضِ ماہ و سال بھی اُتارا نہیں سمندورں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت کسی کو ہم نے مد د کے لیئے پکارا نہیں جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار جو کہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں ہم اہلِ دل ہیں محبت کی نسبتوں کے امیں ہمارے پاس زمینوں کا گوشوارہ ن...

ہم لوگ نہ تھے ایسے : امجد اسلام امجد

ہم لوگ نہ تھے ایسے : ہم لوگ نہ تھے ایسے ہیں جیسے نظر آتے اے وقت گواہی دے ہم لوگ نہ تھے ایسے یہ شہر نہ تھا ایسا یہ روگ نہ تھے ایسے دیوار نہ تھے رستے زندان نہ تھی بستی آزار نہ تھے رشتے خلجان نہ تھی ہستی یوں موت نہ تھی سستی یہ آج جو صورت ہے حالات نہ تھے ایسے یوں غیر نہ تھے موسم دن رات نہ تھے ایسے تفریق نہ تھی ایسی سنجوگ نہ تھے ایسے اے وقت گواہی دے ہم لوگ نہ تھے ا...

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اِک شخص : عبید اللہ علیم

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اِک شخص : عبید اللہ علیم بنا گلاب تو کانٹے چُبھا گیا اِک شخص ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اِک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص میں کس ہَوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے جال ہر اک سو بچھا گیا اِک شخص پلٹ سکوں ہی نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر مجھے یہ کون سے رستے لگا گیا اِک شخص محبّتیں بھی عجب اُس کی نفرتیں بھی کمال مری ہی طرح کا مجھ میں سما گیا اِک شخص محبّتوں نے کسے کی بھُلا رکھا تھا اُسے ملے وہ زخم کہ پھر یاد آگیا اِک...

انا کی بات جانے دو : فاخرہ بتول

 انا کی بات جانے دو : فاخرہ بتول   اَنا کی بات جانے دو اَنا تو اس گھڑی ہم نے گنوا دی تھی تمھیں جس پل کہا اپنا ہتھیلی پر تمھارا نام لکھا تھا، حنا سے جس گھڑی ہم نے تمھیں پلکوں پہ حیرت کی جگہ ہم نے سجایا تھا ہمیں ہم سے ہی جب تم نے چرایا تھا تمھیں جب دل نے دھڑکن میں بسایا تھا، تمھیں اپنا بنایا تھا ” ہمیں تم سے محبت ہے“ تمھیں سرگوشیوں میں جس گھڑی ہم نے بتایا تھا اَنا کی بات جانے دو اَنا تو اس گھڑی ہم نے گنوا دی تھی اَنا کی بات جانے ...

Wednesday, 20 June 2012

سلام سے گھریلو مشکلات حل

ہر قوم کی ملا قات کے وقت کچھ کلمات کہنے کی عادات ہو تی ہیں ۔کوئی گڈ ما رننگ کہتا ہے تو کوئی نمستے ، کوئی گڈ ایوننگ بولتا ہے ، توکوئی ہا ئے ، کوئی سر جھکاتا تو کوئی ہا تھ جو ڑتا ہے ۔ مگر مسلمہ امہ کے ہا ں ملا قات کے وقت بہت ہی خوبصورت اور دلکش انداز رائج ہے جو کہ رب ذوالجلا ل کا عطا کر دہ بہترین تحفہ ہے ۔ ”السلام علیکم ورحمة اللّٰہ “ شہکا ر ِ کائنات، حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د ہے۔ (1 ) ہرمسلمان کو سلام کر نا چاہیے خوا ہ اسے پہچانتا ہو یا نہ ہو ۔ (بخاری )(2 )زبان سے السلام علیکم...

بیوی ....! آپ سے کیا چاہتی ہے؟

گھر کو گھر بنانا اور آپ کو خو ش ومطمئن رکھنا محض آپ کی بیوی ہی کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔ جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ بیوی آپ کی مر ضی اور خوا ہش کے مطا بق کام کرے ۔ اسی طر ح ایک شو ہر اور خاندان کا سربراہ ہونے کے نا طے آپ پر بھی ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ آپ اپنی بیوی کی جا ئز خوا ہشات کا احترام کریں اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی پسند و نا پسند معلوم کریں ۔ یہ جاننے کی کو شش کریں کہ آپ کی بیوی آپ سے کیا چاہتی ہے ؟ اور کیا نہیں چا ہتی ؟ ماہرین نے اس ضمن میں بتا یا ہے...

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟ (تحریر: ڈاکٹر نور احمد نور، فزیشن ملتان)

  حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟ (تحریر: ڈاکٹر نور احمد نور، فزیشن ملتان)   کا فی عرصہ کی با ت ہے کہ جب میں لیا قت میڈیکل کا لج جامشورہ میں سروس کررہا تھا تو وہا ں لڑکو ں نے سیر ت نبی ا کا نفرس منعقد کرائی اورتمام اساتذہ کرام کو مدعو کیا ۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر عنایت اللہ جو کھیو ( جو ہڈی جوڑ کے ما ہر تھا ) کے ہمرا ہ اس مجلس میں شرکت کی۔ اس مجلس میں ایک اسلامیات کے لیکچرار نے حضور اقدس ا کی پرائیویٹ زندگی پر مفصل بیان کیا اور آپ کی ایک...

المتکبر

المتکبر ﴾بڑائی کر نے والا﴿ (عدد: 662) متکبر وہ ذات ہے جو اپنی ذات کے مقابلہ میں سب کو حقیر سمجھے ۔ عظمت اور بڑائی فقط اپنے نفس کے لیے جا ئز سمجھے۔ دوسروں کو اس نظر سے دیکھے جس طرح بادشاہ اپنے غلاموں کو دیکھا کرتے ہیں اگر یہ حالات سچے طور پر پائے جائیں تو تکبر ایسی ذات کے شایا ن شان ہو گا اور اگر یہ اوصاف نہ پائے جا ئیں اور تکبر پایا جا ئے تو یہ تکبر باطل اور مذموم ہو گا۔(امام غزالیؒ)حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے منبر پرفرمایا اے لو گو! متواضع بنو کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی...

کلونجی اور دورِ حاضر کی بیماریاں

معیادی بخار میں کلونجی کے کرشمات رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح سردائی کی طرح گھوٹ کر مریض کو پلا دیں۔ واضح رہے کہ اگر موسم سرما ہو تو یہ پانی نیم گرم کر لیں اور اگر موسم گرما ہو تو ویسے ہی پلا دیں۔ اس طرح کچھ دن استعمال کرنے سے مریض تندرست ہو جائے گا اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ مریض پھر کبھی اس مرض میں انشاءاللہ تعالیٰ مبتلا نہیں ہوگا۔ ایک صاحب ایسی حالت میں تشریف لائے کہ دن ڈھلتے ہی ان کو بخار اور لرزے کی کیفیت شروع ہو جاتی۔ تمام رات بخار میں تڑپتے رہتے صبح ہوتے ہی...

مردہ لوگ منہ کے بل گرے پڑے تھے

حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک بستی سے گزرے جس میں سب لوگوں کو مردہ پایا اور وہ گلیوں میں مونہوں کے بل گرے پڑے تھے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس سے بہت متعجب ہوئے اور فرمایا اے حواریو! یہ سب لوگ (اللہ کے)عذاب اورغضب کی بھینٹ چڑھ گئے ہیںاگر یہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی میں مرتے تو ایک دوسرے کو دفن کرتے۔ انہوں نے عرض کیا اے روح اللہ! ہم چاہتے ہیں کہ ان کے قضیہ اور قصہ کو معلوم کریں۔ تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے اس کے متعلق دعا فرمائی تو ان کی طرف اللہ تعالیٰ نے وحی فرمائی کہ جب رات کا...

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے) ٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔ ٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔ ٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوںپر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ...

بدزبانی سے چھٹکارے کیلئے

سورة الشمس:اگر کوئی شخص بہت بدزبان ہوتو 41 مرتبہ اس سورة کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں انشاءاللہ اس کی بدزبانی ختم ہوجائے ...

اچھی ازدواجی زندگی کیلئے

رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے تک دوران سفر لڑکی یَارَوفُ پڑھتی رہے سارا راستہ پڑھی رہے جب تک دولہا ملنے نہ آئے تب تک ورد کرتی رہے۔ انشاءاللہ ازدواجی زندگی بہت اچھی گزرے گی اور ہر کام میں اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائین...

منہ میں چھالے

موبائل فون کی ٹارچ آن کرکے اندھیرے کمرے میں جاکر جہاں کوئی روشنی نہ ہو۔ ٹارچ کے آگے بلیو رنگ کا (سلافین پیپر) جو مٹھائی کے ٹوکروں پر لگایا جاتا ہے لگادیں ۔ دو تین مرتبہ تہہ لگا کر اب ایک مرتبہ درود ابراہیمی باوضو پڑھیں اور متاثرہ جگہ پرکچھ دیر کیلئے ٹارچ کی روشنی ڈالیں پھر روشنی ختم کردیں اور ایک مرتبہ پھر درود ابراہیمی پڑھیں۔ صرف دو تین کریں چھالے بالکل ٹھیک ہوجائیں گے اور تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔...

Tuesday, 19 June 2012

صدقہ بیماریوں اور مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے۔

سعودی عرب میں ایک مصری عالم نے صدقہ کی عظمت و فضیلت پر ایک دلنشین لیکچر ارشاد فرمایا‘ انہوں نے دوران گفتگو احادیث مبارکہ کے حوالے سے ذکر کیا کہ صدقہ بلاؤں‘ مصیبتوں اور بیماریوں سے نجات پانے کا بہترین اور آزمودہ نسخہ ہے‘ مصری عالم کی گفتگو کے دوران ایک مصری آدمی ہی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ واقعی آپ کی بات مبنی برحقیقت ہے‘ میں نے خود تجربہ کیا ہے کہ صدقہ انسان کو مصائب و الام اور موذی امراض سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتا ہے‘ اس شخص نے اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ’’میں دل کے مرض میںمبتلا تھا‘...

زیارت نبویﷺ کیلئے

درود شریف اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ گیارہ سو بارپڑھیں۔ اول ا س درود شریف کی زکوٰۃ نکالیں اور وہ اس طرح کہ اکتالیس روز گیارہ ہزاربار اس درود شریف کو پڑھیں بعدازاں گیارہ سو بارروزانہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خواب میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت سے مشرف ہوگا اور روزی میں بھی کشادگی ہوگی۔(ص 17...

پیپسی یا ذہر

میں کوک پئیوں گا‘ مجھے پیپسی چاہیے‘ اس قسم کے جملے آپ کو اکثر سننے کو ملیں گے۔ ان مشروبات کی کسی بوتل میں اگر اُکھڑا ہوا دانت یا ناخن ڈال دیا جائے تو دو دن میں گل کر اور دو ہفتے میں اندر حل ہوجائے گا جبکہ یہی دانت‘ ہڈیاں اور ناخن انسان کے مرنے کے بعد ہزارہا سال تک محفوظ حالت میں مل سکتے ہیں۔ صحت کیلئے حد درجہ خطرناک ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ بچے دیوانہ واران مشروبات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس مطالبے کی وجہ ان کمپنیوں کی طرف سے انتہائی سحرانگیز اور گمراہ کن اشتہار بازی ہے جس میں معصوم بچے...

جس گھر میں کتا ہو‘ وہاں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا

بائولے پن کی بیماری کتے کے علاوہ گیدڑ‘ بھیڑیے‘ لومڑی‘ لگڑبگڑ اور دوسرے جانوروں کے کاٹنے سے بھی ہوجاتی ہے اب تک یہ قیاس کیا جاتا تھا کہ بائولہ جانور جب تندرست جانور کو کاٹتا ہے تو کچھ عرصے بعد اس تندرست جانور کو بھی بائولہ پن ہوجاتا ہے لیکن امریکہ میں ماہرین نے تجربات سے معلوم کیا کہ چند جانور ایسے بھی ہیں جو خود تو بائولے نہیں ہوتے لیکن اس بیماری کے جراثیم ان کے جسم میں موجود رہتے ہیں اس لیے وہ خود بیمار ہوئے بغیر دوسروں کو بائولہ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں چمگادڑ کا نام سرفہرست ...

اپنے جسم سے ناقص کاربن نکالیں

آپ دماغی محنت کرنے والے ہیں رات سونے سے پہلے تیز پھونکیں ماریں دیوار سے تقریباً دو فٹ کا فاصلہ کرکے تصور کریں کہ سامنے موم بتی جل رہی ہے میں نے موم بتی بھجانی ہے اور موم بتی بجھانے کے انداز میں تیز پھونکیں ماریں آپ کے اندر سے ناقص کاربن نکل جائے گی صحت مند آکسیجن داخل ہوگی۔ چہرے پر سرخی لالی‘ صحت میں تراوٹ اور پرسکون نی...

معدے کے تمام امراض کیلئے ایک خاندانی راز

 ترکیب ۔ چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔            اس...

پانی سے پیچیدہ بیماریوںکا علاج

طریقہ علاج:صبح سویرے اٹھیں‘ اٹھ کر وضو کریں اور نماز فجر ادا کریں‘ نماز فجر ادا کرنے بعد ذکرو اذکار کریں۔ ٭ پانی کا گلاس 250 ملی لیٹر (ایک پائو) کاہو۔ ٭ پانی کے تین سے چار گلاس خالی پیٹ پئیں اور گھڑی پر وقت نوٹ کریں جو لوگ آفس اور دوسرے امور سرانجام دیتے ہیں انہیں پانی وقت کے وقفے کومدنظر رکھ کر پینا ہوگا۔ پانی پینے کے کم ازکم ڈیڑھ گھنٹہ یا دو گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ ناشتے کے بعد پانی بالکل بھی نہیں پینا۔ ویسے بھی کھانا کھانے کے بعد پانی پینا صحت کیلئے مضر ہے۔ پھر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کچھ کھانا...

سسرال والوں کا دل کیسا جیتں؟

سسرال والوں کا دل کیسا جیتں؟ ہر ماں باپ کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے جگر کے ٹکڑے کو کسی اچھی فیملی کسی اچھے لڑکے کے ساتھ منسوب کریںاور جب ایسا ہو جاتا ہے تو ان کا دل دوسرے وسو سوںمیںگھر نے لگتا ہے ۔لخت جگر کی شادی ایک بہت بڑا امتحاں ہے جس میں غم اور خوشی دونوں عنصر موجود ہوتے ہیں ۔والدین بہن بھائی او رسہیلیاں سب اسے آنسووں کی برسات میں رخصت کرتی ہیں ۔اس وقت ان کی زبان پر ایک ہی دعا ہوتی ہے اے اللہ اسے تمام خوشیاں دینا کہ سدا سہاگن رہے اپنے...

Monday, 18 June 2012

محبوب آپ کے قدموں میں

ایک عورت گاؤں کے عالم   کو وہ روایتی والا   عامل سمجھتی تھی جو  گنڈے اور تعویذ کا کام کرتا ہے۔ اس لیئے جاتے ہی  اس نے فرمائش کر ڈالی کہ مجھے ایسا عمل کر دیجئے کہ میرا خاوند میرا مطیع بن کر رہے اور مجھے ایسی محبت دے  جو دنیا میں کسی عورت نے نا پائی ہو۔ بندہ عامل ہوتا تو جھٹ سے تعویذ لکھتا اور اپنے پیسے کھرے کرتا، وہ جانتا تھا کہ خاتون اسے کچھ اور ہی سمجھ کر اپنی مراد پانے کیلئے آئی بیٹھی ہے۔ یہی  سوچ کر عالم صاحب نے کہا، محترمہ، تیری  خواہش بہت...

بیوی کا عاشق

کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں محبت اس قدر شدید تھی کہ اُسکا خاوند اُس کیلئے محبت بھری شاعری کرتا اور اُس کیلئے شعر کہتا تھا۔ عمر جتنی زیادہ ہورہی تھی، باہمی محبت اور خوشی اُتنی ہی زیادہ بڑھ رہی تھی۔ جب اس عورت سے اُس کی دائمی محبت اور خوشیوں بھری زندگی کا راز پوچھا گیا کہ آیا وہ ایک بہت ماہر اور اچھا کھانا پکانے والی ہے؟ یا  وہ بہت ہی حسین و جمیل اور خوبصورت ہے؟ یا وہ بہت زیادہ عیال...