Tuesday 19 June 2012

پانی سے پیچیدہ بیماریوںکا علاج

طریقہ علاج:صبح سویرے اٹھیں‘ اٹھ کر وضو کریں اور نماز فجر ادا کریں‘ نماز فجر ادا کرنے بعد ذکرو اذکار کریں۔ ٭ پانی کا گلاس 250 ملی لیٹر (ایک پائو) کاہو۔ ٭ پانی کے تین سے چار گلاس خالی پیٹ پئیں اور گھڑی پر وقت نوٹ کریں جو لوگ آفس اور دوسرے امور سرانجام دیتے ہیں انہیں پانی وقت کے وقفے کومدنظر رکھ کر پینا ہوگا۔ پانی پینے کے کم ازکم ڈیڑھ گھنٹہ یا دو گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ ناشتے کے بعد پانی بالکل بھی نہیں پینا۔ ویسے بھی کھانا کھانے کے بعد پانی پینا صحت کیلئے مضر ہے۔ پھر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کچھ کھانا نہیں ہے۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے بعد پانی کے تین سے چار گلاس پانی پئیں۔ اگر دوپہر کا کھانا دو بجے ہے تو بارہ بجے لازماً پانی پینا شروع کردیں پھر کھانے کے بعد دوبارہ اتنا ہی وقفہ دینے کے بعد پانی پی لیں۔ اگر رات کے کھانے کا وقت آٹھ بجے ہے تو شام چھ بجے پانی پئیں۔ پھر کھانے کے بعد چہل قدمی کریں۔ رات کو بستر پر لیٹتے وقت پانی نہیں پینا۔ نیز پانی کسی جگ یا بوتل میں لیں جب پہلا گلاس پئیں تو اس پر گیارہ مرتبہ درود شریف تین مرتبہ سورة الفاتحہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں بہتر یہ ہے کہ اس جگ یا بوتل میں پانی پر پڑھ لیں پھر پانی پئیں۔ انشاءاللہ یقینی فائدہ ہوگا۔