Wednesday 20 June 2012

کلونجی اور دورِ حاضر کی بیماریاں

معیادی بخار میں کلونجی کے کرشمات
رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح سردائی کی طرح گھوٹ کر مریض کو پلا دیں۔ واضح رہے کہ اگر موسم سرما ہو تو یہ پانی نیم گرم کر لیں اور اگر موسم گرما ہو تو ویسے ہی پلا دیں۔ اس طرح کچھ دن استعمال کرنے سے مریض تندرست ہو جائے گا اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ مریض پھر کبھی اس مرض میں انشاءاللہ تعالیٰ مبتلا نہیں ہوگا۔
ایک صاحب ایسی حالت میں تشریف لائے کہ دن ڈھلتے ہی ان کو بخار اور لرزے کی کیفیت شروع ہو جاتی۔ تمام رات بخار میں تڑپتے رہتے صبح ہوتے ہی کچھ افاقہ ہو جاتا۔
دنیا کے کام کاج میں مشغول ہو جاتے لیکن دن ڈھلتے ہی وہی سابقہ تکلیف۔ جب انہیں یہ نسخہ استعمال کرایا گیا تو وہ بفضل تعالیٰ تندرست ہوگئے۔
ایک صاحب مرض کی حالت میں لائے گئے۔ ان کی تکلیف یہ بھی تھی کہ وہ دن میں ایک بار یا دو بار چلتے چلتے یا بیٹھے بیٹھے گر جاتے تھے اور دورہ پڑ جاتا تھا۔ اب تک تمام معالین نے اس مریض کو مرگی کی تکلیف بتائی۔ عاجز کے پاس جب علاج کے لئے لائے گئے تو بندہ نے یہی نسخہ مسلسل استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ دن میں تین بار استعمال کرایا گیا یعنی ہر دفعہ اجوائن اور کلونجی کی مذکورہ مقدار کو گھول کر موسم کے مطابق ٹھنڈا یا گرم کر کے پلایا گیا۔
بندہ کی تشخیص یہ تھی کہ مریض دراصل پرانے معیادی بخار کا شکار ہے۔ جب تک اندر سے یہ بخار نہیں نکلے گا اس وقت تک یہ دورے ختم نہیں ہو سکتے۔ یعنی یہی دوا مستقل استعمال ہوئی۔ تو واقعی مریض تندرست ہوگیا۔

جوڑوں کا درد اور کلونجی
ایک نیم حکیم قسم کے آدمی عاجز کے پاس ملاقات کیلئے تشریل لائے۔ تعارف کے بعد انہوں نے فرمایا کہ میں نے آپ کی کئی کتابیں پڑھیں اور جس طرح آپ نے اپنی کتابوں میں کھلے دل سے عامتہ المسلمین کیلئے اپنے تجربات و مشاہدات کو بیان کیا ہے ۔ میں بھی آپ کو ایک ایسا نسخہ دینا چاہتا ہوں۔ جو اتنا مفید اور موثر رہے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ موصوف کہنے لگے کہ یہ نسخہ دراصل میں نے جن جن مریضوں کو استعمال کرایا ہے وہ تمام مریض بالکل تندرست ہو گئے ہیں۔ پھر کہنے لگے یہ نسخہ دراصل مجھے میاں چنوں کے قریب ایک دیہات کی ایک بوڑھی عورت سے ملا تھا

بڑی بوڑھیوں کا اکسیری نسخہ
میں نے ایک مریض کا علاج کیا تھا۔ علاج کے بعد مریض تندرست ہو گیاتو وہ بوڑھی ”جو کہ ایک دائیہ تھی۔“ مجھے یہ نسخہ بڑی تاکید سے دیا اور کہا کہ اس کو استعمال کرنے سے قبل سوا پانچ روپے کسی فقیر کو ضرور دے دینا اور کسی سے اس نسخہ کو چھپانا نہیں۔ موصوف حکیم صاحب کہنے لگے میں نے واقعی جس مریض کو یہ نسخہ استعمال کرایا اسے انتہائی مفید پایا۔ لیجئے قارئین وہ نسخہ آپ کی نظر کیا جاتا ہے۔ جو بلا کم و کاست ایک اکسیر لا جواب ہے۔
ھوالشافی: آک کی جڑ کا چھلکا خشک شدہ ایک پائو کلونجی ایک پائو، اجوائن ایک پائو، ان تمام ادوایات کو بالکل باریک پیس کر سفوف تیار کریں۔
استعمال : مقدار خوراک ایک چمچ سے آدھا چمچ دن میں تین یا چار مرتبہ بار چائے ، دودھ یا تازہ پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل۔