Tuesday 3 July 2012

دعا

یا اللہ تو  ایک واحد  شہنشاہ ہے جو مانگنے پر خوش ہوتا ہے اے اللہ آسمان کے در کھول دے اے شہہ رگ سے قریب اللہ ہمیں محبت بھری نظروں سے دیکھ ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں ،آج کے فرعون مرغی ذبح کرنے کے تو قانون بناتے ہیں ہمیں ذبح کرنے میں عار نہیں کرتے ایے اللہ آج ہم سے خوش ہو جا ہماری فریادیں قبول کر،امت پر بہت سخت وقت آیا ہے امت بھیڑ بکری کی طرح ذ بح کی جا رہی ہے مسلی جا رہی ہے یا اللہ ہماری دعائیں قبول فرما آج ہم بکاؤ مال بن گئے ہیں ہمیں بیچ دیا گیا ہے یا اللہ ہماری توبہ قبول فرما لے ہمارے ملک پر رحم فرما ،آج صبح صحیح سلامت جانے والا شام کو بوٹی بوٹی ملتا ہے یا اللہ ہم پر سے ناراضگی دور فرما اس ملک میں ضرور ایسا کوئی گناہ ہورہا ہے کہ تو اتنا ناراض ہو گیا ہے یا اللہ وہ گناہ ہم سے دور فرما
فرعون سے کچھ لوگ دندناتے ہمارے ملک میں پھر رہے ہیں یا اللہ ہم دکھی ہو کر تمہیں بلاتے ہیں ۔،