Wednesday 4 July 2012

اگر چاہت ٹوٹ جائے تو۔۔۔۔


اگر چاہت ٹوٹ جائے تو۔۔۔۔

کبھی اگر چاہت ٹوٹ  جائے تو سمجھ لینا میرا اللہ مجھے اس سے بڑھ کر کچھ دے گا۔ایک اللہ والے کا آخری وقت تھا ان کی چاہت تھی کہ مجھے ایک گھونٹ ٹھنڈا پانی مل جائے اللہ پاک نے فرشتوں کو فرمایا اس کے پانی کی گھڑی توڑ دو ان اللہ والے سے پانی کی گھڑی گری اور ٹوٹ گئی اور وہ اسی طرح فوت ہو گئے اور ایک کافر تھا اس نے کہا کہ میری چاہت ہے کہ مجھے فلاں قسم کی مچھلی کھلائی جائے اس کے گھر کے ساتھ ہی تالاب تھا اللہ پاک نے فرشتوں کو حکم دیا اس قسم کی مچھلی اس کے گھر کا تالاب میں ڈال آؤتا کہ اس کی خواہش پوری ہواور اس کی چاہت پوری کرو،چنانچہ ایسا ہی ہوا اس شخص نے وہ مچھلی کھائی اللہ پاک  نے کہا اب اس کی روح کو نکال دو ۔فرشتوں نے عرض کیا  اللہ پاک تو اپنے  رازوں کو جانتا ہے اتنا تو پتہ چل جائے اس کا راز کیا ہے اللہ پاک نے فرمایا  اس مومن کی کچھ چھوٹی موٹی کمی کوتاہیاں تھیں تو میں نے یہ چاہا کہ اس کی کوتاہیوں کی سزا اس کو دنیا میں ہی دے کے اس کا حساب برابر کر دوں تاکہ یہ جب ہمارے پاس آئے تو گناہوں سے پاک ہو،اور اس کافر کی ایک نیکی ہمارے پاس تھی ہم انصاف کرنے والے ہں تو اس کی نیکی کا صلہ اس کو دنیا میں ہی دے دیا اس نے ایک انوکھی قسم کی مچھلی ڈالی جو کہ نایاب ہے ہر تالاب میں ہوتی ہی نہیں  اس کی ایک نیکی کاصلہ دنیا میں دے کر اپنے پاس بلا لیا ۔
اگر کبھی  خواہش پوری نہ ہو تو ٹوٹ نہ جایا کریں یہ سوچا کریں کہ اس کا صلہ آخرت میں ملے گا ۔