Wednesday 4 July 2012

چوتھے کلمے کی برکت

حضرت محمد بن واسع کہتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سالم بن عبداللہ کے بھائی اپنے دادا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کررہے تھے کہ جو کوئی بازار میں داخل ہوکر چوتھا کلمہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھتے ہیں اور دس لاکھ برائیاں مٹا دیتے ہیں اور دس لاکھ درجے بلند فرماتے ہیں۔