Tuesday 3 July 2012

ابلیس کو د یکھنے کی خواہش

حضرت جنید بغدادی ٌ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے دل میں ابلیس کو دیکھنے کی خواہش پیدا ہوئی، اُسی وقت میں نے ایک بوڑہے کو اپنی طرف آتے دیکھا۔
میں نے پوچھا، "تو کون ہے"؟

وہ بولا، "میں وہی ہوں جس کی تونے خواہش کی"

... میں نے پوچھا، "ملعون توں نے آدم علیہ اسلام کو سجدہ کیوں نہ کیا"؟

وہ بولا، "اے جنید، کیا تم پسند کرتے کہ میں الللہ کے سوا کسی اور کو سجدہ کرتا؟"

میں اس بات پہ بہت حیران ہوا۔
اسی وقت میرے دل میں آواز آئی کہ اسے کہ دو کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔ اگر اللہ کا تابع ہوتا تو اس کے حکم سے انکار نہ کرتا۔

میں نے جب یہ الفاظ اس کو کہے تو وہ بولا، تم نے مجھے جلا ڈالا اور غائب ہوگیا۔
(تزکرۃ الولیاء، صفہ 222)