Thursday 5 July 2012

ہماری محافل

ہماری محافل

آج ہماری محفل لغو باتوں اور غیبت سے بھری ہوتی ہیں ایک حدیث کا مفہوم ہےجن مجالس میں اللہ تعاالی اور اس کے رسول کا ذکر ہوتا ہے فرشتے اور جنات ان مجالس کو ڈھونڈتے اور تلاش کرتے ہیں۔

  اللہ ہماری حفاظت فرمائے بری مجلسوں میں شرکت سے ہمیں دور رکھے


: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَن قَعَدَ مَقعَدًا لَم یَذکُرِ اللّٰہَ فِیہِ کَانَت عَلَیہِ مِنَ اللّٰہِ تِرَۃً
جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اللہ کا ذکر نہ کرے ، تو اس کا بیٹھنا اللہ کیطرف سے اس کے لئے بوجھ بن جائے گا۔ یعنی اس کیلئے حسرت اور ندامت ہو گی۔ ( ابو داؤد :4856)
اور پھر جب آپ مجلس ختم کرنے ، مجلس بر خواست کرنے کا ارادہ کریں تو یہ دعا پڑھنا نہ بھولیں !
سُبحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمدِکَ اَشھَدُ اَن لَّ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ اَستَغفِرُکَ وَاَتُوبُ اِلَیکَ 

( صحیح الترغیب و الترہیب:1516)

یا پھر یہ دعا

رَبِّ اغْفِر لي وتُبْ عَلَيَّ إنَّكَ أنْتَ التَّوَّابُ الغَفُورُ.
اے میرے رب!مجھے بخش دے،اور میری توبہ قبول فرما ،بےشک توہی توبہ قبول کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے"

(صحیح الترمذی)


جب آپ یہ دعا پڑھیں گے تو مذکورہ مجلس میں جو لغو ، بے معنی ، فضولباتیں اور غلطیاں ہوں گی اللہ تعالٰی سب لغزشوں اور غلطیوں کو معاف فرما دیں گے ۔ یعنی یہ دعا آپ کی مجلس کا کفارہ بن جائے گی۔ان شاء اللہ

  دعا اعوان