Monday 2 July 2012

ہمارے نبیﷺ کے غم

اگر اللہ کے بعد کسی نے ہم پر احسان کیا ہے تو وہ ہمارے نبیﷺ ہیں ہمارے نبی اتنا روئے کہ ساری امت کا رونا اکھٹا کرو پھر بھی ان کے رونے سے کم ہو گا کوئی نبی ایسا نہیں آ یا جس نے اتنا غم کیا ہو ۔حضرت محمدﷺ اپنی امت کا اتنا غم کرتے اتنا روتے کہ اللہ کو کتنی ہی بار جبرائیل ع کو تسلی کے لئے بھیجنا پڑا قرآن کھول کر پڑھئیں کتنی ہی آیتیں صرف حضرت محمد ﷺ کی تسلی کے لئے بھیجی گئیں ،ہمارا روزے کی وجہ سے پیٹ کھنچتا ہے وہ ہمارا نبیﷺ تین  تین دن بھوکا رہتا ان پر کیا گزرتی ہو گی جن کو ہمارے اللہ نے کہا تو کہہ تو سہی میں تیرے لئے جنت لے دستر خوان بچھا دوں گا تو کہہ تو سہی میں احد پہاذ تیرے لئے سونا بنا دوں گا اور تیری آخرت میں کوئی کمی نہ آئے گی ،بھر بھی نبی ﷺ نے کہا نہیں نہیں میں روکھی سوکھی کھاؤں گا کب میری امت تر کھائے گی ،کاش ہم اس زمانے میں جا کر دیکھ سکتے تین تین دن بھوکے رہتے آپﷺ باغ میں گئے کھجوریں اٹھا کر کھانے لگے ساتھ میں عبداللہ بن عمر  ساتھ تھے آپ ﷺ نے کہا عبداللہ تم نہیں کھاتے ؟؟؟عبداللہ رض نے کہا نبیﷺ مجھے بھوک نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا عبداللہ مجھے بھوک لگی ہے آج چوتھا دن ہے میں نے کچھ نہیں کھایا ۔
آج اسی نبی ﷺ کی سنتیں  قربان کی جاتی ہیں ہمارے تو نبیﷺ ساری ذندگی ننگے سر نہیں پھرے احرام کی حالت میں ننگے سر ہوئے تھے اور ایک دفعہ ذندگی میں ننگے سر نماز پڑھائی تھی بس ۔
ہمارا نبی تو ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا تھا میری امت میری امت کہتا رہا۔
میدان حشر میں جہنم  چیخ مارے گی سب شہداء ولی فرشتے جنات اولیاء سب زمیں پر جا گریں گے احادیث میں ہے جس کے پاس ستر نبیوں کا عمل ہو گا وہ بھی کہے گا آج میں نہیں بچوں گا۔
 سب نبی کہیں گے نفسی نفسی ،آدم ع کہیں گے نفسی نفسی ،کلیم اللہ ،یوسف ع عیسی ع سب کہیں گے یا اللہ میری جان بچا میں کسی کا سوال نہیں کرتا۔
ان سب میں بس ایک نبیﷺ ہو گا جس کی جھولی پھیلی ہوگی وہ کہہ رہا ہو گا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت۔کچھ تو خیال کرتے ہم ،کوئی ہے جو مصطفیﷺ کے احسانات کا بدلہ دے سکے ؟؟؟؟؟؟۔کیا اپنی امت کو اس حال میں جس حال میں ہم ہیں دیکھ کر وہ بےقرار نہیں ہوتے ہوں گے؟؟؟؟؟
،

اس دور کے انداز ہی نرالے ہیں :

سود کا نام مارک اپ
طوائف کا نام فنکار
میراثی کا نام گلوکار
بے غیرتی کا نام کھلا ذہن
شرم و حیا کا نام تنگ نظر
بے پردگی کا نام موڈرن
پردہ کا نام دقیانوسی
واہ میرے پاکستانی مسلمان